ٹیم | English

بانی: مشرف علی فاروقی

مشرف علی فاروقی ایک ناول نویس، داستان شناس اور ترجمہ نگار ہیں، اور لوک روایات اور کلاسیکی متون میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ فاروقی نے اردو کلاسیکی متون’داستانِ امیر حمزہ‘ اور ’طلسم ہوش ربا،‘ اور اردو کے عصری شاعر افضال احمد سید کی شاعری کا ترجمہ کیا ہے۔ فاروقی اسٹوری کِٹ (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے سربراہ ہیں۔ ویب سائٹ

آرٹ ڈائریکٹر: میشیل فاروقی

میشیل فاروقی مصور، کارٹونسٹ اور خاکہ نگار ہیں۔ ویب سائٹ

تیکنیکی مشاورت: اویس اطہر

ڈاکٹر اطہر کیمبرج یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی اور کمپیوٹر اسپیچ، ٹیکسٹ اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں ایم فل کرچکے ہیں۔ آپ کا تحقیقی کام نیچرل لینگویج پراسیسنگ اور معلومات کی بازیافت سے متعلق ہے۔ آپ یورپین بائیوانفارمیٹکس انسٹی ٹیوٹ کے وسیع حیاتیاتی ڈیٹابیس پر کام رہے ہیں۔ سنہ ۲۰۱۲ سے ۲۰۱۴ تک آپ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی، لاہور میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ سوفٹ ویئر انڈسٹری میں پندرہ سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں، جس میں ای کامرس، سی آر ایم، ای آر پی، انڈسٹریل آٹومیشن، تھری۔ڈی گرافکس، ڈیٹا کی ذخیرہ کاری، سماجی نیٹ ورکس، اور موبائل ایپس جیسے متنوع شعبے شامل ہیں۔